کسی کو اپنا ہمشکل مِلا تو کوئی میچ کے دوران پارٹی کرتا رہا۔۔۔ جانیں گزشتہ ہفتے کس کے چرچے رہے؟

image

سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ہر روز کوئی نئی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل جاتی ہے اور میمز بنانا تو جیسے پاکستانیوں کا نیا مشغلہ بن چُکا ہے، گزشتہ ہفتے بھی چند ایسے اہم موضوعات سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہوئے اور ان پر بہت سے میمز بھی بنائے گئے۔

ہر بار ہی کی طرح اس بار بھی ہماری ویب اپنے صارفین کے لئے بے حد دلچسپ واقعات کی ایک فہرست پیش کر رہا ہے جس میں گزشتہ ہفتے ہونے والے واقعات اور میمز بتائے گئے ہیں۔

شعیب اختر کی ہمشکل خاتون کے چرچے

گزشتہ دِنوں شعیب اختر کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھپور وائرل ہوئی، تصاویر میں دیکھا گیا کہ جس خاتون کو شعیب اختر سے مشابہت دی گئی ہے وہ بلکل ہو بہو شعیب اختر کی شکل کی ہے کہ جیسے ان کی بہن ہو، اس تصویر کو لے سے سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آ گیا اور صافین نے اسے بے حد پسند کیا۔

چھوٹی بچی کی نیلم منیر اور احسن خان سے گفتگو

گزشتہ ہفتے ایک ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہوئی جس میں ایک چھوٹی بچی نامور اداکار احسن خان اور نیلم منیر سے سوال کرتی ہے کہ ''کیا یہ آپ کے شوہر ہیں؟'' جس پر اداکار اور اداکارہ دونوں ہی ہنس پڑتے ہیں، نیلم منیر انکار کرتی ہیں جبکہ احسن خان اقرار کرتے رہے، ویڈیو میں دیکھا گیا کہ نیلم اور احسن دونوں بچی کی باتوں سے کافی محظوظ ہو رہے تھے اور قہقہے لگا کر ہنس رہے تھے۔

شفقت محمود

اسکولوں کی چھٹیوں اور امتحانات کی خبروں کے باعث شفقت محمود آئے دن شہ سُرخیوں کا حصہ بنے ہوئے نظر آتے ہیں مگر جیسی ہی تعلیمی اداروں سے متعلق شفقت محمود کا کوئی بیان آتا ہے تو سوشل میڈیا پر بھی میمز کی بھرمار ہو جاتی ہے، اس مرتبہ سوشل میڈیا پر شفقت محمود کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں کیپشن دیا گیا کہ ''آگیا تو جوان ہو کر''، جبکہ سوشم میڈیا صارفین نے ان میمز کو بھی بہت انجوائے کیا۔

ہانیہ عامر اور پاووری گرل دنانیر

ہانیہ عامر اس مرتبہ پشاور زلمی کی برینڈ ایمبسڈر ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں اور اگر بات کی جائے پاووری گرل کی تو وہ اب کسی تعارف کی محتاج نہیں رہیں ان کو کون نہیں جانتا، گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر دنانیر کی پاورری ہو رہی ہے والی ویڈیو نے میمز کا طوفان لگا دیا تھا اور اب ہانیہ عامر کے ساتھ دنا نیر کی بے شمار تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی جس میں یہ دونوں پی ایس ایل 6 کو بھر پور انجوائے اور پشاور زلمی کو سپورٹ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

محمد حفیظ

ان دنوں پی ایس ایل نے سماں باندھا ہوا ہے اور بھرپور ہیش ٹیگ بھی لگائے جا رہے ہیں گزشتہ روز سوشل میڈیا پر پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ کی اہلیہ اور بیٹیوں کے ساتھ گراؤںڈ میں لی گئی تصویر بھر پور وائرل ہوئی اور حفیظ کے مداحوں نے اسے بےحد پسند کیا۔

تو یہ تھیں گزشتہ ہفتے ہونے والی چند مزیدار چیزیں جن کی وجہ سے سوشل میڈیا صرفین محظوظ ہوتے رہے، اگر آپ بھی کوئی میمز بتانا چاہتے ہیں تو ہماری ویب کے فیس بُک پیج پر کمنٹ کر کے ہمیں ضرور بتائیں۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.