امریکی حملے کا نشانہ بننے والی ایران کی جوہری تنصیب ’فردو‘ کی تازہ سیٹلائٹ تصاویر میں اس مقام پر بھاری مشینری کی موجودگی کو ظاہر کیا گیا ہے۔تصاویر میں بلڈوزر اور کرین کو سائٹ تک تعمیر کردہ ایک نئی لنک روڈ کے اُوپر دکھایا گیا ہے۔ اس جوہری تنصیب پر امریکی حملے کے بعد صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ’فردو تباہ ہو گیا ہے۔‘
- میکسر ٹیکنالوجیز کی سیٹلائٹ تصاویر میں ایران میں فردو جوہری تنصیب پر بھاری تعمیراتی مشینری کو دکھایا گیا ہے۔
- ایران کی عدلیہ نے 'غداروں اور کرائے کے فوجیوں' کے خلاف تحقیقات کے لیے خصوصی تحقیقاتی برانچز تشکیل دے دی ہیں۔
- مغربی غزہ میں سمندر کنارے واقع ایک کیفے پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 20 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔
- امریکہ اگر مذاکرات کا دوبارہ آغاز چاہتا ہے تو اسے ایران پر مزید حملوں کے امکان کو مسترد کرنا ہو گا: نائب ایرانی وزیر خارجہ
امریکی حملے میں ’تباہ‘ ہونے والی ایرانی جوہری تنصیب ’فردو‘ کی تازہ سیٹلائٹ تصاویر میں بھاری مشینری کی موجودگی کی تصدیق