پیٹرول کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ.. 1 لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت کیا ہے؟

image

ملک بھر کے صارفین کو ایک بار پھر ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تازہ ترین سرکاری اعلان کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں، جس کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے، اور اب یہ 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ان قیمتوں میں کاربن لیوی بھی شامل کی گئی ہے، جو کہ 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر کے حساب سے عائد کی گئی ہے۔ مزید معلومات کے مطابق، پیٹرول پر لگنے والی لیوی اب 75 روپے 52 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے، جبکہ ڈیزل پر لیوی 74 روپے 51 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

یہ اضافہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب پہلے ہی مہنگائی کی شرح عام آدمی کے لیے پریشان کن بن چکی ہے، اور آمدورفت سے لے کر روزمرہ اشیاء کی قیمتوں تک ہر چیز پر اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts