دو سر والے بچے کی پیدائش، بچہ دکھنے میں کیسا ہے؟ دیکھیں تصاویر

image

دو سر والے بچے ہوں یا پھر تین ہاتھوں والا انسان، قدرت نے تمام اشرف المخلوقات کو منفرد انداز میں تخلیق کیا ہے۔

پاکستان کے شہر بدین کے نجی اسپتال میں دو سر والے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، ڈاکٹرز کے مطابق بچہ بالکل صحت مند ہیں۔

کڈھن روڈ پر واقع بدین کے پرائیوٹ اسپتال میں ڈسٹرکٹ سجاول سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے دو سر والے بچے کو جنم دیا ہے۔

گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر نصرت کے مطابق بچے کے سر کی الٹرا ساؤنڈ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچے کا دماغ دونوں سروں میں تقسیم اور نمایاں دکھائی دے رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سر اور دماغ کے مزید ٹیسٹ اور علاج کیلئے ماہر ڈاکٹرز سے رجوع بھی کیا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق بچہ دکھنے میں صحت مند ہے مگر ان کا مزید کہنا تھا کہ بچے کا علاج کر کے دونوں سروں کو علیحدہ کیا جائے گا۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts