دلہن اچانک غائب ہو گئی اور پھر پتہ چلا کہ۔۔۔ جانیں 5 گھنٹے کی دلہن نے سسرالیوں کے ہوش کیسے اڑائے؟

image

سوشل میڈیا پر آئے دن لوگ مختلف واقعات شئیر کرتے رہتے ہیں جن میں لوگوں کے ساتھ انہونی پیش آتی ہے تاہم آج ہم آپ کو ایک ایسا ہی واقعہ بتانے جا رہے ہیں۔

بھارتی ریاست اترپردیش میں دولہا والوں کے ساتھ ایسا ماجرا ہوا کہ انہیں پولیس اسٹیشن کا رخ کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق اترپردیش کے علاقے شاہ جہاں پور میں اتوار کے روز نوسرباز دلہن رخصتی کے پانچ گھنٹے بعد زیورات، نقد رقم اور دیگر اہم اشیاء لے کر فرار ہوگئی۔ پانچ گھنٹےکی دلہن نے ’چوری‘ کی یہ واردات کر کے سسرالیوں کے چاروں طبق روشن کر دیے۔

لڑکے والوں نے دلہن کے خلاف مقامی تھانے میں درخواست جمع کروا دی، جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد نوسرباز دلہن کو تلاش کرنا شروع کردیا ہے۔

لڑکے کی بھابی نے مقدمہ درج کروایا اور بتایا کہ میرے دیور کی شادی 30 ہزار بھارتی روپے خرچ کرنے کی شرط پر طے ہوئی، بعد ازاں دلہن اور اُس کے ساتھی دیور کو فرخ آباد لے گئے جہاں 12 مارچ کو دونوں کی شادی ہوئی۔

خاتون کا کہنا تھا کہ دیور اپنی نوبیاہتا دلہن گزشتہ رات گھر پہنچا تو پانچ گھنٹے بعد رات کے درمیانے پہر دلہن اچانک غائب ہوگئی، جب ہم نے اُس کو تلاش کرنے کی کوشش کی تو کوئی سراغ نہیں ملا، اسی دوران جب زیوارت اور نقدی دیکھے تو وہ بھی غائب تھے، پتہ چلا کہ لڑکی فرار ہو چکی ہے۔

تھانے میں دی جانے والی درخواست میں متاثرہ خاندان نے الزام عائد کیا کہ نوسرباز دلہن لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور ہزاروں روپے سے زائد نقد رقم سمیت دیگر قیمتی اشیا لے کر فرار ہوئی ہے۔ اہل خانہ کے مطابق لڑکی نے جس مکان کو اپنا گھر ظاہر کیا تھا وہاں اب تالا پڑا ہوا ہے جبکہ گھر میں کوئی موجود بھی نہیں ہے۔

اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں ضرور کریں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts