ریسکیو 1122 کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں لیاری کے علاقے بغدادی میں منہدم عمارت ہونے والی عمارت سے اب تک 27 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ ریسکیو کا عمل مکمل ہونے میں اب بھی تین سے پانچ گھنٹے لگیں گے۔
- کراچی میں گِرنے والی عمارت کے ملبے سے 27 لاشیں نکال لی گئیں، ریسکیو آپریشن آخری مراحل میں ہے: حکام
- اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی تازہ ترین تجویز پر حماس کے ساتھ بات چیت کے لیے اتوار کو ایک وفد قطر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ڈرامائی اختلافات کے چند ہفتوں بعد ایلون مسک نے کہا ہے کہ وہ ایک نئی سیاسی جماعت بنا کر رہے ہیں۔
- ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل کے ساتھ ایران کے تنازع کے آغاز کے بعد پہلی بار عوامی سطح پر کسی تقریب میں شرکت کی ہے۔
- ٹیکساس میں سیلاب سے 15 بچیوں سمیت 43 افرادہلاک ہو چکے ہیں۔
- امریکی ریاست ٹیکساس کے وسطی علاقے میں سیلاب کے بعد زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے سینکڑوں امدادی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
- امریکہ کی نیشنل ویدر سروس کا کہنا ہے کہ مغربی وسطی ٹیکساس کے کچھ حصوں میں مزید سیلاب کا امکان ہے۔
- کراچی کے علاقے لیاری میں پانچ منزلہ عمارت گِرنے سے اب تک 25 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے
کراچی میں گِرنے والی عمارت کے ملبے سے 27 لاشیں نکال لی گئیں، ریسکیو آپریشن آخری مراحل میں ہے: حکام