سندھ میں کاروباری مراکز آج سے کتنے بجے تک بند ہوں گے؟ حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

image

سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے سبب نئی پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پابندیوں کا اطلاق 15 مارچ سے 15 اپریل تک ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں تمام کاروباری مراکز آج رات سے 10 بجے بند کرنا ہوں گے تاہم میڈیکل اسٹور،کلینکس، اسپتال، پیٹرول پمپس، بیکریاں ،ملک شاپس اور ریسٹورینٹس کھلے رہیں گے۔

تاہم سرکاری و نجی دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف کو بلایا جائے گا اور ورک فرام ہوم پر عمل کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تفریحی پارکس کو شام 6 بجے بند کردیا جائے گا، ریسٹورینٹس کے اندر کھانا کھانے کی اجازت نہیں ہو گی تاہم ریسٹورنٹس سے ہوم ڈلیوری اور کھانا گھرلے جانے کی سہولت ہوگی۔

ہالز رات 10 بجے بند کر دیے جائیں گے اور کورونا ایس او پیزپر عمل کرتے ہوئے کھلی جگہ پرتقریب میں 300 افراد تک بلائےجاسکتے ہیں جب کہ شادی ہالز میں بوفےکھانا کی اجازت نہیں ہوگی۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts