نکاح کے وقت طلاق کی شرائط میں بڑی تبدیلی۔۔ عدالت کے سنسنی خیز فیصلے نے سب کو چونکا دیا

image

نکاح کے وقت طلاق کی شرائط میں مختلف لوگ گھر، مخصوص رقم، زیور اور ہرجانے کا وعدہ کرتے ہیں تاہم اِس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ نے اہم ترین فیصلہ کر لیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس محمد اقبال نے بیوی کوطلاق دینےکی صورت میں نکاح نامے پر شوہر سے ہرجانہ ادا کرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کر دیا۔

ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شوہر کو اپنی بیوی کو طلاق دینے کا مکمل حق حاصل ہے، طلاق دینے میں شریعت اور قانون میں کوئی بھی شرط نہیں عائدکی گئی، اللہ تعالیٰ نے شوہر کو طلاق دینےکا حق دیا ہے، طلاق دینے سے متعلق نکاح نامے پر درج ہرجانےکی شرائط اسلامی قوانین کے مکمل خلاف ہیں۔

فیصلے کے مطابق سپریم کورٹ بھی شوہر کو بیوی کو طلاق دینے سے روکنے کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے، شوہر جب چاہے اپنی بیوی کو طلاق دے سکتا ہے۔

اس حوالے سے آپ کی کیا رائے ہے، کیا عدالت کا یہ فیصلہ درست ہے؟ ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے ضرور بتائیں۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts