عفت عمر نے عوام سے معافی کیوں مانگ لی؟

image

پاکستان کی جانی مانی اداکارہ عفت عمر نے آج سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اپنے اس ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میں تہہ دل سے عوام سے معذرت خواہ ہوں اور شرمندہ ہوں۔

واضح رہے کہ انہوں نے عوام سے معافی اپنے اثرورسوخ استعمال کرنے پر مانگی کیونکہ پچھلے کچھ دنوں میں انکی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے چارق بشیر چیمہ کے گھر پر کورونا ویکسین لگوائی تھی۔یاد رہے کہ نہ تو یہ پیرا میڈیکل اسٹاف ہیں اور نہ ہی ساٹھ سال سے انکی عمر زیادہ ہے۔انکے اس عمل کی وجہ سے عوام کا سوشل میڈیا پر شدید رد عمل آیا جس میں ہر آدمی نے سوالات کے انبار کھڑے کر دیے جیساکہ انکی عمر تو چالیس سال ہے تو انہوں نے کورونا ویکسین لگوا کر غریب اور حقدار کا حق مار دیا ہے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts