رمضان المبارک میں عمرہ کی ادائیگی ۔۔ سعودی حکومت نے نئی ہدایات جاری کر دیں

image

سعودی عرب کی تمام مساجد میں تراویح اور تہجد سے متعلق نئی ہدایات جاری کردی گئیں۔وزیر اسلامی امور عبداللطیف آل الشیخ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی تمام مساجد میں نماز تراویح ہوگی، عشاء کی نماز اور تراویح کا کل دورانیہ 30 منٹ ہوگا۔

عبداللطیف آل الشیخ کے مطابق نمازی اپنی جائے نماز ہمراہ لائیں، ماسک لگائیں اور سماجی فاصلہ قائم کریں۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں اتوار 11 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند مملکت میں کہیں بھی نظر نہیں آیا لہٰذا پیر 12 اپریل کو شعبان کی 30 اور یکم رمضان منگل 13 اپریل کو ہوگی۔

دوسری جانب سعودی حکومت نے رمضان المبارک میں بلا اجازت عمرہ کے لیے جانے والوں پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق حکومت رمضان المبارک میں صرف ان لوگوں کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت دے گی جو کورونا ویکسین لگواچکے ہوں گے


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts