شادیوں پر تحفے مِلنا عام بات ہے لیکن جب تحفہ ایسا انوکھا ہو جس کا کسی نے تصور تک نہ کیا ہو، تو کئی لوگوں کی توجہ کا مرکز ہوتا ہے۔ ایسا ہی کچھ اس دلہن عمارہ کے ساتھ ہوا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر کافی زیادہ وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بھائی اپنی بہن کو پستول تحفے میں دے رہا ہے۔
پستول تحفے میں دینا انتہائی حیران کن بات ہے، کیونکہ اس حوالے سے شاید ہی آپ نے پہلے کبھی سنا ہو۔
سوشل میڈیا صارفین بھی اِس تصویر پر حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں ساتھ ہی مختلف اندازے بھی لگا رہے ہیں کہ آخر ایسا کیوں کیا گیا؟
ایک خاتون نے لکھا کہ 'اس تحفے کے پیچھے کیا وجہ ہو سکتی ہے؟ اگر شوہر نے بات نہ مانی تو پستول استعمال کرنا یا ساس اور نند کو ڈرانے کے لیے دی؟
دیگر تبصرے ملاحظہ کریں:
٭ اِس حوالے سے آپ کی کیا رائے ہے؟ ہمیں ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔