تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ 20 میچز محفوظ ماحول میں کرانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔تمام کھلاڑی سات روزہ قرنطینہ مکمل کریں گے جس کی ابتداء بائیس مئی سے ہوگی۔ جس کے بعد 3 روز ٹریننگ ہوگی اور یکم جون سے ایکشن کا آغاز ہوگا۔
یکم جون کو پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، ملتان سلطانز اور کراچی کنگز دو جون کو مد مقابل ہوں گے جبکہ 5 اور 12 جون کودو، دو میچز رکھے گئے ہیں اور باقی ہر روز ایک میچ کھیلاجائے گا۔بائیو سیکور ببل کیلئے غیر ملکی تجربہ کار کمپنی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، تمام میچز کی میزبانی کراچی کرے گا اور 20 جون کو پی ایس ایل سکس کا فائنل کھیلا جائے گا۔