شادی کی یارویں سالگرہ پر۔۔ ٹینس کوئن ثانیہ مرزا کے والد کا بیٹی و داماد کیلئے خصوصی پیغام

image

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے اپنی بیٹی کی شادی کی سالگرہ کے موقع پر اپنے داماد شعیب ملک اور بیٹی ثانیہ مرزا کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

عمران مرزا نے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی کی 11ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کھیلوں کی دُنیا کی اس مقبول ترین جوڑی کی خوبصورت تصویر شیئر کی۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں ثانیہ مرزا اور شعیب ملک سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس بےحد دلکش لگ رہے ہیں۔ عمران مرزا نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ثانیہ اور شعیب کو ان کی شادی کی 11ویں سالگرہ مبارک ہو۔

اُنہوں نے اپنی بیٹی اور داماد کو دُعا دیتے ہوئے لکھا کہ اللّہ تعالیٰ آپ کو صحت، کامیابی اور خوشیاں عطا فرمائے۔ یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ا ن کی شادی بھارت کے شہر حیدر آباد میں ہوئی تھی جبکہ ولیمہ شعیب ملک کے نواحی علاقے سیالکوٹ میں ہوا تھا۔ کھیلوں کی دُنیا کے اس جوڑی کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts