وزیراعظم عمران خان کا ایک روزہ دورہ سندھ، سندھ کےدورے کے دوران کون کون سے بڑے اعلانات کیے جانے کا امکان؟

image

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج سکھر اور کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ سکھر ایئرپورٹ پہنچنے پر گورنرسندھ اور دیگر رہنما ان استقبال کریں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم سکھر میں کامیاب نوجوان اور احساس پروگرام کا افتتاح کرنے کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی اورجی ڈی اے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان دوپہر میں سکھرسے کراچی کے لیے روانہ ہوں گے اور کراچی میں شوکت خانم فنڈریزنگ افطار ڈنرمیں شرکت کریں گے۔ اس دوران وزیراعظم سندھ کیلئے446ارب کےمیگاترقیاتی پیکج کااعلان کریں گے ، میگا ترقیاتی پیکج کا محور سندھ کے پسماندہ علاقے اورمحروم طبقات ہیں ۔

وزیراعظم سندھ میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیں گے اور گورنر ہاؤس میں مختصر قیام کے بعد اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم آج سندھ کے14اضلاع کیلئےترقیاتی پیکیج کااعلان کرینگے،عمران خان نےہرفیصلےسےثابت کیاقومی سوچ رکھنے والے واحد لیڈرہیں،عمران خان کسی خاص خطے کے لئے نہیں قوم کے لئے سوچتے اور فیصلے کرتے ہیں۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts