بچوں کے دانت نکل رہے ہوں یا ہو قبض۔۔۔ جانیں وہ کون سے پریشر پوائنٹس ہیں جن سے بچے کے درد میں کمی آ سکتی ہے؟

image

چھوٹے بچوں کو مختلف بیماریاں کافی جلدی پکڑ لیتی ہیں ایسے میں ان کو کیسے افاقہ ہو سکتا ہے یہ مائیں ہی جانتی ہیں۔ مختلف دوائیاں بچوں کو دی جاتی ہیں۔ تاہم آج ہم آپ کو کچھ ایسے پریشر پوائنٹس بتانے جا رہے ہیں جن سے بچے کو ہونے والے درد میں کمی آئے گی اور وہ خود کو فوراً ہلکا پھلکا محسوس کرنے لگے گا۔

دانت نکالنا

دانت نکالنا بچوں کے لیے انتہائی تکلیف دہ اور ماؤں کے لیے مشکل ثابت ہوتا ہے۔ ایسے میں بچے کافی چڑچڑے اور بدمزاج ہو جاتے ہیں۔ جب کسی قسم کی کوئی دوائی اثر نہ کر رہی ہو تو مائیں مختلف ٹوٹکے آزماتی ہیں جن میں اکثر کو کامیابی ملتی ہے جبکہ کچھ کو نہیں ملتی۔ جب بچے کو دانت نکالنے میں تکلیف کا سامنا ہو تو پاؤں کے انگوٹھے سے انگلیوں کے کسی بھی حصے میں مساج کریں۔ اس سے بچہ کا درد ٹھیک ہو جائے گا۔

خراب ناک

اکثر بچوں کو نزلہ رہتا ہے جس کی وجہ سے سائنس کا مسئلہ ہو جاتا ہے، ایسے میں پاؤں کی انگلیوں کے نچلے حصے کو دبائیں جو کہ تصویر میں گلابی رنگ دکھایا گیا ہے، اس سے بچے کا درد ٹھیک ہو جائے گا۔

سینے کا درد

تصویر میں دکھایا گیا نیلا رنگ کی جگہ، سینے میں درد کا پریشر پوائنٹ ہے، اسے دبائیں اور بچے کو درد سے محفوظ کریں۔

پیٹ کا درد

پیٹ کے درد میں پاؤں پر موجود یہ پیلے رنگ والی جگہ کو ملیں یا دبائیں۔

بدہضمی

بدہضمی کی صورت میں یہ ہرے رنگ والی جگہ پر مساج کریں۔

قبض

بچے کو قبض کی شکایت رہتی ہو تو ہلکے نیلے رنگ کی جگہ یعنی ایڑھی پر مساج کریں۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts