کراچی شہر سے چوری ہونے والی موٹر سائیکلوں کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات

image

تفصیلات کے مطابق ملزمان کی گرفتاری سے متعلق ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہر قائد سے گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کی چوری میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کی گرفتاری اسٹیل ٹاؤن سے عمل میں لائی گئی۔

ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی چوری میں ملوث دونوں ملزمان بلوچستان پولیس کے اہلکار ہیں، گرفتار پولیس اہلکاروں کی شناخت آصف اور عبدالقادر کے نام سے ہوئی ہے، دونوں اہلکار لسبیلہ تھانے میں تعینات ہیں۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں چوری کرنے کے بعد انہیں بلوچستان لے جاتے تھے اور فروخت کردیتے تھے، ملزمان زیادہ ترگاڑیاں پنجگور میں فروخت کرتے،ملزمان کو دوران چیکنگ کہیں روکا جاتا تو وہ پولیس کا کارڈ دکھا کر نکل جائے تھے۔

گرفتار پولیس اہلکاروں سے مزید تفتیش کے لئے انہیں اے وی سی ایل کے حوالے کردیا گیا ہے، جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts