تحریک لبیک و حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب لیکن۔۔ آج قومی اسمبلی میں کیا بڑا ہونے جا رہا ہے؟

image

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے منگل کی علی الصباح ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم آج قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیرکی ملک بدری کی قرارداد پیش کریں گے جب کہ ٹی ایل پی کی جانب سے مسجد رحمت اللعامین ﷺ سمیت سارےملک سےدھرنےختم کیےجائیں گے۔

شیخ رشید کے مطابق بات چیت کے ذریعے معاملے کا آگے بڑھایا جائےگا اور جن کے خلاف مقدمات درج ہیں بشمول فورتھ شیڈول ، ان کا بھی اخراج کیاجائےگا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ وہ اس پر تفصیلی بیان آج پریس کانفرنس کے ذریعے دیں گے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts