مداحوں سے بچھڑے 10 برس گزر گئے اور پتہ بھی نہ چلا۔۔۔ لیجنڈ اداکار معین اختر کی پرانی اور یادگار ویڈیو وائرل

لاکھوں کروڑوں لوگوں کے دِلوں پر راج کرنے والے لیجنڈری اداکار معین اختر کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 10 گزر گئے۔

لوگوں کے چہروں پر ہنسی اور قہقہے بکھیرنے والے معین اختر نے ٹی وی، اسٹیج ڈراموں سمیت ہر شعبے میں نام کمایا۔ ان کے ٹی وی اسکرین پر ادا کئے گئے جملے آج بھی مداحوں کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے معین اختر کےکیرئیر کے ابتدائی دنوں کی ویٖڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

مذکورہ ویڈیو اسٹیج پر معین اختر کے ابتدائی دنوں کی ہے جسے چیئرمین فلم اینڈ سنسر بورڈ دانیال گیلانی کی جانب سے ٹوئٹر پر شئیر کیا گیا ہے۔

یہ ویڈیو معروف میزبان، اداکار اور پروڈیو سر ضیاء محی الدین کے شو کی ہے جو اس زمانے کے واحد چینل پی ٹی وی پر نشر کیا جاتا تھا۔

اسٹینڈ اپ کامیڈی کرنے والے معین اختر نے شو میں موجود حاضرین کو اپنے منفرد ٹیلنٹ سے خوب ہنسایا۔ ویڈیو میں وہ پرانے زمانے کی خواتین کے بال بنانے کا طریقہ بخوبی سمجھا رہے ہیں۔

یاد رہے فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں صلاحیتوں کا جادو جگانے والے معین اختر 22 اپریل 2011 کو کراچی میں دل کے دورے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

1339