میں نے جہیز نہیں لیا اور میری بیوی نے سونا ۔۔۔ اس جوڑے کی شادی نے سب کو کیوں حیران کر دیا؟

image

شادی کی خواہش ہر شخص زندگی بھر ہی کرتا ہے خصوصاً جوانی کے اس دور میں جب کہ خواہشات کا سمندر عروج پر ہوتا ہے۔ مگر تربیت کا اثر اس وقت ظاہر ہوتا ہے جبکہ آپ اپنے اعمال سے معاشرے کی اصلاح کریں۔

ایک ایسی ہی شادی کی داستان ہم آپ کو بتا رہے ہیں جس کو جان کر یقیناً آپ بھی کچھ مثبت چیز سیکھیں گے بھی اور امید ہے کہ اپنائیں گے بھی۔

کہانی:

یہ شادی ہے سنبل ملک اور شعیب کیانی کی۔ شعیب ایک شاعر بھی ہیں، لکھاری بھی ہیں، جبکہ سنبل پڑھی لکھی، با سمجھ خاتون ہیں۔ شعیب کیانی نے اپنے فیس بُک اکاؤنٹ پر اپنی اور سنبل کی شادی کے بارے میں بتایا کہ:

'' نا میں نے شادی میں جہیز مانگا اور نہ سنبل نے سونے کی خواہش کی۔ (سوائے ایک دو تحائف کے جو میں نے نہیں دیے) نکاح نامے پر کوئی شرط نہیں لکھی گئی حق مہر علامتی طور پر صرف پانچ ہزار روپے مقرر ہوا محبت کے علاوہ کسی چیز کا لین دین نہیں ہوا طبقاتی سماج کی حرص و ہوس پر مبنی زیادہ تر رسومات کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے ہم نے شادی کر لی۔ ہم جانتے ہیں کہ شادی اور محبت کی راہ میں حائل مادی رکاوٹیں طبقاتی سماج کی دین ہیں جن کا خاتمہ ہمارے انفرادی اقدامات سے ممکن نہیں۔

ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ فیس بک پوسٹوں، تقریروں اور تبلیغ سے بھی شادیاں آسان نہیں ہو سکتیں کیوں کہ جب تک سماج میں سے طبقاتی فرق ختم نہیں ہو جاتا شادی کے نام پر ایک دوسرے کو لوٹنے کا سلسلہ ختم نہیں ہو سکتا۔ اسی لیے ہم نے عہد کیا ہے کہ انسانی شعور اور ہمدردی پر قائم ہونے والے نئے سماج کے لیے پہلے سے زیادہ توانائی اور انقلابی جذبات کے ساتھ سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

سنبل نے شادی کے دن لال جوڑا جبکہ ولیمہ میں سفید میکسی نما فراق پہنا ہوا ہے، جس میں یہ دونوں ایک ساتھ بہت اچھے لگ رہے ہیں


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.