میں کسی پر بوجھ نہیں بننا چاہتا ہوں کیونکہ ۔۔ داؤد نے بیوی کے ساتھ مل کر پیسے کمانے کے لیے گھر بیٹھے کون سا کام شروع کر دیا؟

image

ثناء اور داؤد جن کی محبت کی مثال سارے جہان میں گونج رہی ہے ان کی مختصر ویڈیوز بھی بہت شوق سے لوگ دیکھ بھی رہے ہیں اور لائک بھی کر رہے ہیں۔ ہم بھی آپ کو ان کے بارے میں بتاتے رہتے ہیں۔

داؤد کے چونکہ دونوں ہاتھ اور ایک ٹانگ نہیں ہے جس کی وجہ سے ان کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ان کے پاس کمانے کا کوئی راستہ نہیں ہے، یہ معذور ہیں اور مستقل بستر پر ہیں۔

لیکن اب ان کو پنجاب حکومت اور دیگر فلاحی اداروں کی جانب سے امداد بھی دی گئی ہے اور داؤد کو ایک وہیل چیئر بھی دی گئی ہے، جس پر بیٹھ کر داؤد کہیں بھی خود سے جا سکتے ہیں، یہ آٹومیٹک وہیل چیئر ہے۔

اب داؤد کا کہنا ہے کہ: '' میں کسی پر بوجھ نہیں بنوں گا، مجھے دیکھنے اور سپورٹ کرنے والے بھائیوں نے مجھے مشورہ دیا ہے کہ میں یوٹیوب چینل بنا لوں اور وہاں ویڈیوز بناکر اپ لوڈ کردوں اس سے میں گھر بیٹھے کما سکتا ہوں، میری گزارش ہے ہر اس شخص سےجو مجھے دیکھ رہا ہے وہ میری ویڈیوز کو ایسے ہی لائک کے، دیکھے، شیئر کرے، ہم آپ کو اپنی روٹین بھی بتاتے رہیں گے اور آپ کے ساتھ جُڑے رہیں گے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts