چار سالہ پاکستانی بچی نے آئی ٹی پرو فیشنل بن کر دنیا کو حیران کر دیا

image

کراچی سے تعلق رکھنے والی 4 سالہ بچی عریش فاطمہ نے مائیکروسوفٹ پورفیشنل بن کر تاریخ رقم کردی۔

عریش فاطمہ نے محض چار برس کی عمر میں مائیکروسوفٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل (ایم سی پی) کے امتحان میں 831 نمبر لے کر انوکھی مثال قائم کی ہے۔

ایم سی پی کے امتحان میں کامیابی کیلئے کم سے کم اسکور 700 ہے جبکہ اس کم عمر بچی نے شاندار کامیابی حاصل کی اور پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کردیا۔

ایم سی پی امتحان میں عام طور پر بڑی عمر کے لوگ حصہ لیتے ہیں اور یہ ثابت کرتے ہیں کہ وہ آج کے تکنیکی کردار اور تقاضوں پر عمل پیرا ہیں۔

انتہائی کم عمری میں یہ سنگ میل عبور کرنے والی عریش کے والد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران گھر سے کام کرتے ہوئے انہوں نے بیٹی کی دلچسپی آئی ٹی کی طرف دیکھی اور اس امتحان میں اس کی مدد کی۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts