پیزا کے اوپر ٹیبل کیوں رکھی ہوتی ہے ؟ روزمرہ استعمال کی وہ 5 چیزیں جن کا اصل مقصد آپ نہیں جانتے ہوں گے

image

روزمرہ استعمال کی مختلف چیزیں ہم روزانہ دیکھتے ہیں مگر کبھی ان کی بناوٹ اور ساخت پر غور نہیں کرتے کہ وہ اسی شکل یا ڈیزائن میں کیوں بنائی گئیں اور سب کے ڈیزائن مختلف ہیں تو کچھ چیزیں یکساں ہیں۔ یا پھر کچھ چیزیں ایسی ہیں جو بلکل سادہ یا پلین بنائی جائیں تو بھی ٹھیک ہے لیکن ان میں گول نشان یا گھنٹی کو کیوں بنایا جاتا ہے۔۔؟

پیزا

پیزا جب بھی آرڈر کرتے ہیں، اکثر بچے سوال کرتے ہیں کہ یہ اس کے اوپر ٹیبل کیوں رکھی ہوئی ہے اور مزاق اڑاتے ہیں، مگر دراصل یہ ٹیبل رکھنے کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ پیزا کی چیز اس کے ڈبے پر نہ لگے اور جو پیزا کا سلائس آپ نے کھانا ہے اس کو آسانی سے نکال سکیں۔

نل

اکثر مالز میں بلکہ اب تو لوگوں کے گھروں میں ایسے نل لگے ہوتے ہیں جو کہ استیل کے ہوتے ہیں، اس کے اوپر کے حصے کو لوگ پکڑ کر ہاتھ دھوتے ہیں جبکہ صحیح طریقہ یہ ہے کہ ہاتھ کو درمیاں میں رکھ نیچے سے دوسرا ہاتھ دھویا جائے۔

پیاز کی بدبو

پیاز کو کاتنے کے بعد اکثر اس کی بدبو ہاتھوں سے نہیں جاتی جس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ پیاز میں سلفیورک سلفائیڈ ہوتے ہیں جو کہ پانی سے ہاتھ دھونے پر مزید پھیل جاتے ہیں، اس لئے پیاز کاٹنے کے بعد ہاتھوں پر سرف لگائیں اور پھر دھوئیں۔

پیکٹ کی سخت پیکنگ

چیزوں کی سخت پیکنگ اس لئے ہوتی ہے تاکہ ان کو چوری سے بچایا جاسکے، محفوظ رکھنا بھی مقصد ہوتا ہے مگر چوری سے بچانا ضروری ہوتا ہے۔

سائیکل کا ہیلمٹ

سائیکل کا ہیلمٹ سوراخوں والا اس لئے ہوتا ہے تاکہ یہ وینٹی لیشن کا کام کر سکیں اور سائیکل چلانے والے کے دماغ میں ہوا جا سکے۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts