پی ٹی آئی کے رکنِ اسمبلی کی موبائل کی دکان پر لڑائی، دکاندار کو تھپڑ دے مارا۔۔۔ ویڈیو وائرل

image

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کراچی سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسلم خان صدر موبائل مارکیٹ میں دکانداروں سے الجھ پڑے۔

اسلم خان نے دکاندار کو تھپڑ دے مارا جبکہ ان کے محافظوں نے بھی دکانداروں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر بندوق تان لی۔

نجی ٹی وی چینل کے ذرائع کے مطابق ایم این اے اسلم خان کی جانب سےجھگڑے کے بعد مبینہ تشدد میں ملوث دکاندار پر پریڈی تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

دوسری جانب جھگڑے کے بعد تاجر رہنما بھی رکن قومی اسمبلی کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے تھانے جا پہنچے۔

واقعے کی ویڈیو ملاحظہ کیجیے:


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts