دل پھٹنے لگتا تھا، ڈاکٹر ہمیں آکسیجن لگاتے تو پھیپھڑوں میں تکلیف بڑھ جاتی اور ۔۔۔ 105 سالہ بُزرگ نے کورونا وائرس کو کیسے شکست دی؟

image

بھارت میں اس وقت کورونا وائرس کی تباہ کاریاں اس قدر بڑھ گئی ہیں، کہ آئے روز وہاں سے آنے والی منفی خبروں نے دل ڈرا کر رکھ دیا ہے۔ کبھی سڑکوں پر لاشیں تو کبھی کوئی ایمبولینس سڑک پر لاشوں سمیت چھوڑ کر جاتا دکھائی دے رہا ہے، جہاں ذہنی سکون دماغ کو نہیں وہیں بھارت سے ایک اچھی خبر بھی سامنے آئی ہے۔

بھارت کے 105 سالہ بُزرگ شخص اور ان کی 95 سالہ بیوی نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔ بُزرگ شخص دھینو چوان کے مطابق:

ہمیں لگتا تھا اب ہم مر جائیں گے لیکن پھر بھی ہم نے کورونا وائرس جیسی وباء سے جان چھڑالی۔ 9 دن تک آئی سی یو میں تھے، تو دل پھٹنے لگتا تھا، ڈاکٹر ہمیں آکسیجن لگاتے تو پھیپھڑوں میں تکلیف بڑھ جاتی تھی۔ ایک دن میں نے جب اپنی بیوی کو دیکھا اس کو بالکل سانس نہیں آ رہا تھا، وہ بس یہی کہہ رہی تھی، اب میں تمھیں چھوڑ کر جا رہی ہوں، اس کی باتیں سن کر میرا سانس رکنے لگا، پھر ڈاکٹر نے آئی سی یو میں ڈالا تو 4 دن تک میں بیہوش رہا. مستقل آکیسجن ملنے سے میرا سانس بحال ہوا، ڈاکٹر نے مجھے پانی پینے کے لئے دیا تو مجھے لگا شاید میں دوبارہ زندہ ہوگیا ہوںمیری بیوی میرے ساتھ والے بستر پر تھی، اس نے میری طرف دیکھ کر پوچھا تم ٹھیک ہو، تو میں نے کہا ہاں اب سانس آ رہی ہے،

یہ دونوں میاں بیوی آئی سی یو میں بھی برابر تھے۔ واضح رہے کہ یہ مہاراشٹر کے لاتور ضلع کے کٹگاؤں ٹانڈاگاؤں کے رہائشی ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts