تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
صوبائی حکومت کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے بھر میں یکم مئی بروز ہفتہ کو یوم مزدور کے سلسلے میں عام تعطیل ہو گی۔
یکم مئی ہفتے کے روز یوم مزدور کے سلسلے میں صوبے بھر میں تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔