آپ کو بھی تو یہ خطرناک بیماری نہیں ہوگئی؟ ہاتھوں کے ذریعے بیماری پتہ لگانے کا آسان طریقہ جانیں تاکہ بڑے نقصان سے بچ سکیں

image

ہاتھ انسانی جسم کا ایک اہم حصہ ہیں جن سے نہ صرف ہم چیزیں اٹھا سکتے ہیں، بلکہ اکثر اوقات تو ہمارے ہاتھ کچھ ایسی علامات بھی واضح کرتے ہیں، جس سے پتہ چل جاتا ہے کہ جسم میں کون سی بڑی بیماری پیدا ہو رہی ہے۔

آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کہ اگر آپ کے ہاتھوں میں بھی یہ نشانیاں واضح ہوں تو ڈاکٹر سے رابطہ کرلیں۔

٭ اگر آپ کو ہاتھوں کی انگلیوں کا اوپری حصہ بالکل بے جان لگے، یعنی جب آپ ان پر ہاتھ لگاؤ یا زور دو اور یہ سُن محسوس ہوں تو عنقریب یہ دل کی بیماری کو واضح کرتا ہے۔

٭ ہاتھ کی کوئی انگلی نیلی ہوگئی ہے، چوٹ لگے بغیر کسی انگلی کا نیلا ہونا دورانِ خون کی کمزوری کا باعث ہے، لہٰذا ڈاکٹر سے لازمی رابطہ کرلیں۔

٭ ہاتھوں میں پیلاہٹ کا ہونا جسم میں آئرن کی کمی کو واضح کرتا ہے ایسے میں کیلوں کا استعمال زیادہ کریں۔

٭ ہاتھوں میں ہر وقت درد رہنا یا ہاتھ ملاتے ہوئے جلد کا سکڑنا جگر کی بیماری میں مبتلا ہونے کا خدشہ ظاہر کرتا ہے۔

٭ اگر ہتھیلی میں خون ظاہر ہو، یا لال نظر نہ آئے تو یہ لبلبے کی خرابی کی ایک اہم وجہ ہوتی ہے۔

٭ ہاتھوں میں زیادہ پسینہ آنا تھائیرائیڈ گلینڈز کی خرابی کی ایک اہم وجہ ہوتا ہے، جس سے بچنے کے لئے وقت پر علاج کروائیں تاکہ جسم میں مزید پیچیدگیاں نہ ہوں۔

٭ اکثر لوگوں کی انگلیاں بہت زیادہ سوج جاتی ہیں، جس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ وہ نمک کا زیادہ استعمال کرتے ہیں، ایسے میں آپ نمک کا استعمال کم کریں کیونکہ اضافی نمکیات بڑھاتا ہے اور جلد کھردری ہو جاتی ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts