اب روڑ پہ دوڑیں گی بغیر ڈرائیور کے کاریں

image

دبئی میں بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کار کو متعارف کروانے سے قبل ٹرائل کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے خود مختار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی میں مہارت رکھنے والی کمپنی Pony.ai کے ساتھ ایمریٹس میں خود سے چلنے والی گاڑیوں کے پائلٹ ٹرائلز شروع کرنے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

ٹرائلز اس سال کے آخر میں شروع ہونے والے ہیں جو کہ 2026 میں متعارف کروانے کے لیے مکمل طور پر بغیر ڈرائیور کے کمرشل سروس کی بنیاد رکھی جائے گی۔

یہ تعاون دبئی کی سمارٹ سیلف ڈرائیونگ ٹرانسپورٹ کی حکمت عملی میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے جس کا مقصد 2030 تک شہر کے تمام ٹرپس کے 25% کو خود مختار سفر میں تبدیل کرنا ہے۔

مفاہمت نامے پر باضابطہ طور پر RTA کے ڈائریکٹر جنرل اور بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے چیئرمین Mattar Al Tayer اور Pony.ai کے چیف فنانشل آفیسر اکٹر لیو وانگڈ کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔

آر ٹی اے کی جانب سے دستخط کرنے والے پبلک ٹرانسپورٹ ایجنسی کے سی ای او احمد ہاشم بہروزیان تھے، جب کہ Pony.ai کی نمائندگی اسٹریٹجی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ کی نائب صدر این شی نے کی۔ تقریب میں دونوں اطراف کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔


News Source   News Source Text

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts