یہ پھل سڑے ہوئے کیوں ہیں؟ فردوس عاشق اعوان بھرے بازار میں خاتون اسٹنٹ کمشنر پر برس پڑیں، ویڈیو وائرل

image

فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں بازار کا دورہ کیا اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ بھی لیا۔

اس دوران معاون خصوصی نے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کو بازار میں سب کے سامنے ڈانٹ دیا اور کہا کہ افسر شاہی کی کارستانیاں حکومت بھگت رہی ہے، آپ اے سی ہیں تو عوام کا سامنا کریں چھپ کیوں رہی ہیں؟

فردوس عاشق کا کہنا تھاکہ ہر شہر کے رمضان بازار کا دورہ کیا مگر سب سے برا حال سیالکوٹ کا ہے، آپ کی حرکتیں ہی اسسٹنٹ کمشنر والی نہیں۔

ڈانٹ ڈپٹ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف غصے سے پنڈال سے باہر نکل گئیں۔

ایک بیان میں چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کے رمضان بازارمیں انتظامی افسرسے غیرمہذب برتاؤکی مذمت کرتےہیں، اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف اور دیگر انتظامی افسران کورونا وباکے باوجود فرنٹ لائن پر موجود ہیں۔

چیف سیکرٹری پنجاب اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کی حمایت میں سامنے آگئے

جواد رفیق ملک کا کہنا ہے کہ کسی بھی سرکاری افسریاعملےسے غیر اخلاقی زبان استعمال کرنا قابل مذمت ہے،پنجاب بھرمیں انتظامی افسران عوام کی سہولت کے لیے فیلڈمیں ہیں جوقابل ستائش ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا ہےکہ کسی کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ سرکاری افسران کی تذلیل کرے، افسوس ناک واقعےسے متعلق تحفظات وزیراعلیٰ پنجاب تک پہنچا دیے ہیں۔

خیال رہے کہ فردوس عاشق اعوان کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنرسیالکوٹ سونیا صدف کو بازار میں سب کے سامنے ڈانٹنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts