ڈانٹا کیوں ۔۔ شدید تنقید ہونے کے بعد فردوس عاشق اعوان کا رد عمل سامنے آگیا

image

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ کی اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کو ڈانٹنے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق کا کہنا تھاکہ بیگانے کی شادی میں عبداللہ دیوانے والے بھی کودے ہوئے ہیں اور کچھ بی جمالوں کا کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز رمضان بازار میں مس منیجمنٹ تھی، بدقسمتی سے چیف سیکرٹری کو حقائق مسخ کرکے بتائے گئے، کئی بازاروں اور یوٹیلٹی اسٹور کا دورہ کیا لیکن کہیں سے ایسا ری ایکشن نہیں آیا، مسائل کی نشاندہی کرنا ہماراکام ہے۔

اس کے علاوہ اسٹنٹ کمشنر کے رویے پر ان کا کہنا تھاکہ ڈاکٹر فردوس عوامی مسائل کی جنگ لڑنے گئی تھی یا کسی خاندان کی نہیں، لوگ واقعے میں اپنی اپنی مرضی کا رنگ بھر رہے ہیں، عوامی نمائندوں کے درمیان ٹکراؤ پیدا کرنے والوں کو مایوسی ہوگی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی حکومت کا حصہ ہے، ان کو نیچا نہیں دکھا رہے انہیں برا منانے کی بجائے بہتری پیدا کرنی چاہیے، ان کے ساتھ کوئی ٹکراو نہیں ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ایک روز پہلے کے واقعے پر وزیر اعلی نے مجھے اور چیف سیکرٹری کو طلب کیا تھا، انکوائری کا فیصلہ کیا ہے اور رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے ٹیکس سے تنخواہ لینے والا عوام کے سامنے جوابدہ ہے، اے سی صاحبہ گرمی برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کریں، رمضان بازاروں میں عوام کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کو برداشت نہیں کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عثمان ڈار کو اسلام آباد میں بیٹھ کر حلقے کے مسائل کا علم نہیں، وہ اپنے مورچے پر فائر کرکے اپنی پارٹی کی شہادتیں نہ کرائیں اور اپنے اندر صبر پیدا کریں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts