کورونا سے باپ کی موت ہوگئی ۔۔ بیٹی نے دلبرداشتہ ہوکر باپ کی آخری رسومات کے دوران آگ پر چھلانگ لگادی، پھر کیا ہوا؟

image

دنیا بھر میں اب تک کئی افسوسناک واقعات پیش آتے رہے ہیں جس کا سن کر دل خون کے آنسو رونے لگتا ہے۔

وہیں بھارت میں اب ایک اور دل سوز واقعہ پیش آیا ہے جہاں کورونا سے باپ کی موت پر دلبرداشتہ اس کی بیٹی نے آگ پر چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ راجستھان میں پیش آیا ہے جہاں کورونا وبا سے ہلاک ہونے والے دمودرداس شردا کی آخری رسومات ادا کی جا رہی تھیں کہ اس کی 34 سالہ بیٹی چندراکالا نے باپ کی جلتی چتا پر چھلانگ لگا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چندراکالا کے والد دمودرداس کی عمر 73 برس بتائی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق وہاں موجود اہلکاروں نے لڑکی کو فوری طور پر آگ سے نکالا تاہم اس دوران وہ بری طرح جھلس چکی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کا بتانا ہے کہ لڑکی کا 70 فیصد جسم جھلس چکا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts