سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کیسے ان 3 اہم شخصیات کا انتقال ایک ساتھ ہو گیا؟

image

سعودی عرب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین اہم شخصیات کا انتقال ہو گیاان میں مسجد الحرام کے اکتیس سالہ درس و تدریس کے استاد و لیکچرار شیخ عبدالرحمان العجلان شامل ہیں۔ جن کا انتقال جمعے کے روز ہوا۔

اُن کا نمازِ جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد الحرام میں امامِ کعبہ شیخ سعود الشریم کی امامت میں ادا کی گئی۔

علاوہ ازیں مسجدِ نبوی ﷺ کے امام کے بھائی شیخ محمد الحذیفے بھی کرونا سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق اُن کا شمار معروف ججز، اسکالرز میں ہوتا تھا۔

قبل ازیں ریاض کے ڈپٹی گورنر کی والدہ کا انتقال ہوا، جن کا نمازِ جنازہ گزشتہ روز بعد نمازِ عشاء مسجد الحرام میں ادا کی گئی۔

جنازے میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی شرکت کی۔ تینوں شخصیات کی تدفین مقامی قبرستانوں میں کی گئی۔

مسجد الحرام کی جرنل پریڈینسی نے عبدالرحمان العجلان افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی جبکہ ایوان شاہی نے بھی تینوں مرحومین کی مغفرت، درجات بلندی اور لواحقین کے صبر کے لیے دعا کی ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts