جیون ساتھی اگر ایسا ہو تو ۔۔ طویل اور خوشگوار شادی شدہ زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو یہ راز جان لیں

image

کامیاب شادی شدہ زندگی گزارنے کے لیے میاں بیوی کا ایک دوسرے پر اعتماد اور ایک دوسرے کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔ ہمارا دین پہلے ہی میاں بیوی کے مابین بہتر ازدواجی زندگی استوار کرنے سے متعلق احکامات و ہدایات جاری کر چکا ہے۔

میاں بیوی کے معاملات میں اس وقت اتار آتا ہے جب وہ ایک دوسرے پر دھیان نے اور اس کے علاوہ بھی متعدد وجوہات ہیں جن کی بنا پر شوہر اور اہلیہ میں ان بن رہتی ہے۔

لیکن آج ہم شادی شدہ جوڑوں کے لیے کامیاب شادی کے رازوں کو اُجاگر کریں گے۔

درحقیقت یہ بات ایک تحقیق میں سامنے آئی جس میں بتایا گیا کہ شریک حیات میں بہترین دوست کو ڈھونڈ لینا ازدواجی زندگی کو زیادہ مضبوط بناتا ہے۔

تحقیق میں ایسے جوڑوں کو شامل کیا گیا تھا جو 15 سال سے زیادہ عرصے سے خوش باش زندگی گزار رہے تھے۔

ان جوڑوں سے شادی کی کامیابی کے راز کے بارے میں پوچھا گیا اور اکثر نے جواب دیا کہ ان کا شریک حیات ان کا بہترین دوست بھی ہے۔

دوسرا سب سے زیادہ دیئے جانے والا جواب یہ تھا کہ وہ شریک حیات کو ایک انسان کے طور پر پسند کرتے ہیں جو کہ دوستی پر مبنی محبت کا ایک اور اہم پہلو بھی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ شریک حیات سے گہری اور مستحکم دوستی نہ صرف زندگی کو خوشحال بناتی ہے بلکہ اس سے جذباتی، جسمانی اور دماغی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دوستی پر مبنی محبت، قربت کا احساس اور مشترکہ مفادات جوڑوں کا اطمینان بڑھاتا ہے۔

ایک اور تحقیق میں مزید دریافت کیا گیا کہ میاں بیوی میں اچھی دوستی انہیں ایک دوسرے سے قریب لاتی ہے اور وہ زندگی میں زیادہ اطمینان محسوس کرتے ہیں۔

اسی تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ اوسطاً مردوں کے مقابلے میں بہت کم خواتین شریک حیات کو اپنا بہترین دوست تصور کرتی ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.