تمام پاکستانیوں کو قضا روزہ و اعتکاف کرنے کی ضرورت اب کیوں نہیں رہی؟

image

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی اور متحدہ علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے اپنے جاری کردہ ٹویٹ میں اس عزم کا اظہار کیا کہ آج کے چاند کو دیکھ کر ثابت ہوتا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کا گزشتہ روز کا فیصلہ درست تھا۔

ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ رویت حلال کمیٹی تک شہادتیں کافی دیر سے پہنچیں اس وجہ سے عید الفطر کا اعلان بھی دیر سے کیا گیا ۔

اس کے علاوہ انہوں نےآج کے چاند کو دیکھ کر یہ ثابت ہوتا ہے کہ کسی کا روزہ قضا نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کو دوبارہ اعتکاف کرنا ہے۔

دوسری جانب علامہ طاہر اشرفی نے 2 شوال کے چاند کی تصاویر شیئر کردیں۔

اور شئیر کی گئی تصاویر کے ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہہ ڈالا کہ اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں 2 شوّال المکرم کے چاند کا مشاہدہ لاکھوں لوگوں نے کیا اور پوری قوم مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے گزشتہ روز کے فیصلے کی تعریف کر رہی ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts