فلسطینیوں پر مظالم ختم کروانے کیلئے اسلامی اتحاد کی تنظیم کا ہنگامی اجلاس کون سا ملک بلوا رہا ہے؟

image

تفصیلات کے مطابق جس طرح اسرائیلی فورسز فلسطینی مسلمانوں کو اپنی گولیوں کا نشانہ بنا رہی ہے۔یہ ظلم کا سلسلہ جمعتہ الواداع سے شروع ہوا اور مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ سے نکالنے کیلئے بھرپور طاقت کا استعمال کیا گیا ۔

اور یہ طاقت کا استعمال آج تک جاری ہے جس میں ابھی تک 84 فلسطینی مسلمان شہید ہوگئے اور ان میں 17 بچے اور 8 خواتین شامل ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی بربریت ختم کروانے کیلئے سعودی عرب کی درخواست پراو آئی سی نے اتوار کے روز ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں تمام ممالک کے اراکین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

اسرائیلی فورسز کے حملوں میں پانچ سو سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے جن میں سے درجنوں کی حالت تشویشناک ہے۔

بعد ازاں اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی میں واقع القدس اور شیخ جراح میں فلسطینی شہری آبادی پر فضائی بمباری کی۔

عید کے روز بھی اسرائیلی فورسزکی بربریت نہ روک سکی اور فلسطینی رہائشی آبادی پر وحشیانہ بمبارجاری رہی۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts