95 ہزار کا جوڑا ۔۔۔ عائزہ خان کے اس جوڑے میں ایسی کیا خاص بات ہے جو یہ اتنا مہنگا ہے؟

image

اداکارہ عائزہ خان نے ڈرامہ سیریل چپکے چپکے میں شاندار اداکاری کرکے لوگوں کے خوب دل جیتے۔ اس ڈرامے میں عائزہ نے جتنے کپڑے اور سادہ کرتیاں پہنیں ان کو مداحوں نے خوب پسند کیا اور عید کے آؤٹ فٹ میں ان ڈیزائنوں کے کپڑے سلوا کر پہنے بھی گئے ہیں۔

اس وقت انسٹاگرام پر عائزہ خان کا پہنا ہوا ایک جوڑہ خوب پسند کیا جا رہا ہے مگر اس کی قیمت جان کر لوگوں کے ہوش اڑگئے۔

ان تصاویر میں جو لباس عائزہ نے پہنا ہے اس کی قیمت 94 ہزار ہے جو کہ سیالکوٹ کے ایک ڈیزائنر عدیل اشفاق نے تیار کیا ہے۔

یہ ریپلیکا ڈیزائن ہے۔ اس میں منفرد رنگوں سے اعلیٰ ڈیزائن تیار کرکے بنایا ہے۔ اس کا تمام کام ہاتھ سے ہینڈ ایمبرائیڈری کی گئی ہے۔

انسٹاگرام پر لوگوں کی جانب سے اس جوڑے کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ ہماری ویب کی ٹیم کی جانب سے جب عدیل اشفاق کے واٹس ایپ پر پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر قسم اور ہر ڈیزائن کے ملبوسات کسٹمرز کی پسند سے تیار کرتے ہیں اور جس کوالٹی میں بنوانا چاہتے ہیں بالکل اسی طرح کے کپڑے وہ آرڈر پر تیار کرتے ہیں۔

لیکن آج کل عید کی مصروفیات کی وجہ سے آرڈر نہیں لے رہے ہیں مگر بہت جلد وہ اپنے کسٹمرز کے لئے نئے اور منفرد ڈیزائن کے مزید کپڑے تیار کریں گے۔ ان کا آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ ویل ڈاٹ آفیشل کے نام سے ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.