شہباز شریف کانام ای سی ایل میں شامل کیا وہ اب بیرون ملک جا سکیں گے؟

image

تفیلاوت کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کانام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ یعنی کہ (ای سی ایل )میں ڈال دیا گیا ہے۔جس کے تحت وہ اب ملک سے باہر نہی جاسکتے۔

ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تصدیق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک پریس کانفرنس میں کی۔

اس سے پہلے اسی بات کی تصدیق فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹویٹ میں کی جس میں انہوں نے کہا کہ ‏کابینہ کی منظوری اور قانونی ضابطے مکمل ہونے پر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا اور اس حوالے سے ریکارڈ بھی اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ شہباز شریف نے بلیک لسٹ میں نام موجود ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا ۔

جس پر عدالت نے انہیں علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی ۔

تاہم گزشتہ ہفتے بیرون ملک روانگی کے لیے جب شہباز شریف لاہور ائیرپورٹ پہنچے تو امیگریشن حکام نے انہیں پرواز میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی جس پر اپوزیشن لیڈر واپس گھر روانہ ہوگئے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts