سندھ بھر میں کاروبار کے اوقات کار تبدیل۔۔ نیا حکم نامہ جاری کر دیا گیا

image

سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق اب سے صوبے بھر میں کاروباری سرگرمیاں صبح 6 بجے سے شام 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔

تاہم ضرورت اشیاء ، میڈیکل اسٹور ، پیٹرول ‏پمپس ، اسپتال پابندی سے مثتثنی ہوں گے۔ بیکریاں اور دودھ کی دکانوں کو رات بارہ بجے تک ‏کھلنے کی اجازت ہوگی۔

جبکہ ہفتہ و اتوار کو سیف ڈیز کے تحت کاروبار بند رکھے جائیں گے۔

اس کے علاوہ کورونا ایس اوپیز کےتحت سرکاری دفاتر اور کاروبار کیلئے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے ‏سرکاری دفاتر کے اوقات کار معمول کے مطابق کردئیےگئے، دفاتر میں ملازمین کی حاضری 20 فیصد ‏سے بڑھا کر 50 فیصد کر دی گئی ہے۔

ریسٹورنٹس اور فوڈ اسٹریٹ مکمل پابندی ہو گی، انڈور اور آئوٹ ڈور ڈائننگ بھی بند رہے گی البتہ ‏ٹیک آئوے اور ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔ ‏

واضح رہے کہ اس سے پہلے این سی او سی کے فیصلے کے تحت 6 بجے تک کاروباری و تجارتی سرگرمیاں اور ‏دکانیں بند کر دی جاتی تھیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts