امریکی ریاست ایلی نوئے میں ایک جلتی ہوئی بلدنگ کے پانچویں فلور سے بلی نے چھلانگ لگا دی جسے دیکھ کر لوگ حیرت زدہ رہ گئے۔
اس واقع کی ویڈیو شکاگو کے فائر فائٹر نے بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت کی پانچویں منزل سے دھواں اٹھ رہا ہے اور ایک بلی کھڑکی سے بے دھڑک چھلانگ لگا رہی ہے، حیرت انگیز بات یہ ہے کہ بلی چھلانگ لگانے کے بعد بالکل سلامت رہی، اور اسے کوئی چوٹ نہیں آئی۔
مقامی حکام کا کہنا تھا کہ بلی چھلانگ لگانے کے بعد دوڑتی نظر آئی، اور اس نے واپس عمارت میں جانے کی بھی کوشش کی۔
اس واقع پر لوگوں نے کئی تبصرے کیے جیساکہ کسی نے بلی کو حیرت انگیز قرار دیا تو کسی نے اسے شیطان کی خالہ کہا۔
کالی بلیوں کو عام طور سے لوگ بد بختی کی علامت سمجھتے ہیں لیکن یہ والی کالی بلی تو بڑی خوش قسمت نکلی۔
واضح رہے کہ یہ ویڈیو اس وقت ریکارڈ ہوئی جب شکاگو فائر ڈیپارٹمنٹ کا عملہ آگ بجھانے کے عمل میں مرکوف تھا تب ہی انکے ایک ساتھی نے یہ ویڈیو ریکارڈ کی ۔