ماضی کی مشہور اداکارہ صاحبہ نے انسٹاگرام پر فردوس عاشق اعوان کے ساتھ لی گئی اپنی ایک ایسی تصویر شئیر کر دی۔
جس میں وہ فردوس عاشق اعوان کے ساتھ بڑے ہی بے تکلفانہ انداز میں گلے مل رہی ہیں۔ اس کے علاوہ فردوس عاشق اعوان کی وہ پپیوں اور جھپیوں والی ویڈیو کا بھی تذکرہ کرنا نہ بھولیں اور تصویر کو بھی وہی کیپشن دے ڈالا ۔
اس تصویر کوانہوں نےبڑے ہی دلچسپ کیپشن سے نوازا، ان کا کیپشن کچھ یوں تھا کہ " اب سے کوئی پپیاں اور جھپیاں نہیں ہوں گی"
ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ انہوں نے یہ تصویر کورونا وائرس سے پہلے لی تھی۔
واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان کے ایس او پیز پر عمل پیرا ہوجانے والے وائرل بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ عید سادگی سے منائیں، اس عید پر نہ دعوتیں ہوں گی اور نہ ہی عید ملن پارٹیاں ہوں گی اور اس بار عید کی روایتی جھپیاں اور پپیاں بھی نہیں ہوں گی۔