شدید خوف میں مبتلا فلسطینی بچے ۔۔ دل دہلا دینے والے اس بچے کی ویڈیو وائرل کیوں ہو رہی ہے؟

image

ہمت اور دلیری کی بات کی جائے تو فلسطینی شہریوں کا نام سرفہرست آتا ہے، کیونکہ ان دنوں وہ جن کڑی مشکلات سے دوچار ہیں اس کا اندازہ لگانا بھی مشکل ہے۔

فلسطین کے خلاف اسرائیل کی جانب سے جاری بربریت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ تیزی آرہی ہے اور گزشتہ روز بھی اسرائیل کے طیاروں نے غزہ پر بمباری کی۔

حال ہی میں مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے عدنان برق نامی بلاگر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بچے کی ویڈیو شیئر کی جسے دیکھ کر لوگ بے حد افسردہ ہوئے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ معصوم بچے پر لرزہ طاری ہے اور انتہائی خوف کے باعث اپنی آنکھیں نہیں بند کر پارہا۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بلاگرعدنان نے لکھا کہ رواں ماہ ذہنی صحت سے آگاہی کا مہینہ ہے لیکن کوئی بھی شخص غزہ کے لوگوں کی ذہنی حالت پر گفتگو نہیں کرتا۔

عدنان نے مزید لکھا کہ اسرائیلی فضائی حملوں کے خوف اور صدمے کے باعث یہ بچہ اپنی آنکھیں نہیں بند کر سکتا، اگر یہ موت سے بچ بھی گیا تو صدمہ سے باہر نہیں آسکے گا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts