پاکستان الا ئنس آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر شعبوں کی طرح انہیں بھی ایس و پیز کے ساتھ اسکول کھولنے کی اجازت دی جائے۔
کیونکہ بچوں کا اب تک ویسے ہی بہت تعلیمی نقصان ہو چکا اس سے زیادہ والدین اور اسکول انتظامیہ برادشت نہیں کر سکتی۔
ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا مزید کہنا تھا کہ کیا کورونا صرف اسکولوں سے پھیلتا ہے بازاروں سے نہیں ۔
اس کے علاوہ انہوں نےکہا کہ اگر اسکول 23 مئی سے نہیں کھولے گئے تو ملک گیر احتجاج کریں گے۔