کراچی میں سمندری ہوائیں بحال۔۔ محکمہ موسمیات نے نئی پیشنگوئی کر دی

image

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کے مٹی کے طوفان اور بارش کے بعد آج سے شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہو گئیں ہیں۔

اس سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا اور موسم پہلے جیسا ہو جائے گا ۔

جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 75 فیصد ہے اور اس وقت شہر میں 21 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

اس کے علاوہ حیرت کی بات یہ ہے کہ سمندری ہوائیں چلنے کے بعد بھی آج شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts