تیار ہو۔۔ پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز کہاں ہوں گے؟ جانیں

image

پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کے مطابق پاکستان کو پی اسی ایل سیزن 6 کے تمام بقیہ میچز ابو ظہبی میں کروانےکی اجازت مل گئی ہے۔

اب آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے آج دوپہر کو بورڈ اور فرنچائز کے درمیان آن لائن اجلاس ہوگا۔

آن لائن اجلاس میں بورڈ اور فرنچائز کے درمیان ہونے والی بات چیت کو مناسب وقت پر جاری کردی جائیں گی۔

مزیدیہ کہ آن لائن اجلاس کے بعد ہی ایونٹ کے انعقاد سے متعلق تمام معاملات دیکھے جائیں گے اور انہیں حتمی شکل دی جائے گی۔

اس کے علاوہ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ ہم متحدہ عرب امارات کی حکومت، ان کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، ایمریٹس کرکٹ بورڈ اور ابوظہبی اسپورٹس کونسل کے مشکور ہیں۔

اور ساتھ ہی ساتھ ایونٹ کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے پی سی بی کے اسٹاف کے بہ بہت بہت مشکور ہیں ۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts