سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر حکومت کا ایک اہم فیصلہ۔۔ تنخواہوں میں کتنا اضافہ کر دیا

image

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ہم نے پنجاب بھر میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پورے 25 فیصد اضافہ کر دیا ہے ۔

تنخواہوں میں ہونے والے اضافے کا اطلاق اگلے مہینے سے ہوگا جبکہ یہ اضافہ گریڈ 1 سے لے کر 19 تک کے ملازمین کیلئے ہے۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسپیشل الاؤنس کی مد میں 5 سے 10 فیصد تنخواہ بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی تھی پر ہمیں اس چیز کا احساس ہے کہ سرکاری ملازمین اور حکومت ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں۔

اور اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا فیصلہ گیا ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts