مائیکروسافٹ کی جانب سے براؤزر انٹرنیٹ ایکسپلورر کو بند کرنے کا فیصلہ

image

مائیکروسافٹ کمپنی اپنے انٹرنیٹ براؤزرز کی بدولت دنیا بھر میں جانی جاتی ہے۔ مائیکروسافٹ کی جانب سے براؤزر انٹرنیٹ ایکسپلورر کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبول ٹیکنولوجیکل کمپنی مائیکروسافٹ نے اپنے براؤزر انٹرنیٹ ایکسپلورر کو 25 سال بعد بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے کمپنی نے صارفین کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 15 جون 2022 سے انٹرنیٹ ایکسپلورر 11 ڈیسک ٹاپ ایپ سے ریٹائر کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کا وہ ورژن ہے جو کہ ونڈوز 10 میں موجود ہوتا ہے۔ البتہ اس اقدام سے ونڈوز 10 کا سروسنگ چینل کا نظام متاثر نہیں ہوگا جو کچھ عرصے سے ایم آر آئی مشینوں اور ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹمز میں استعمال کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کی ریٹائرمنٹ سے ونڈوز 11 کے ڈیسک ٹاپ ایپس یا دیگر سرور متاثر ہونگے۔

انٹرنیٹ ایکسپلورر سے متعلق کمپنی نے 2016 میں صارفین کو براؤزر بند کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ مائیکروسافٹ نے 2016 سے ہی براؤزر کے پرانے ورژن کو سہورٹ بند کردی تھی۔

جبکہ مائیکروسافٹ نے 2020 میں صارفین کو انٹرنیٹ ایکسپلورر کی خامیوں سے متعلق آگاہی فراہم کی تھی اور نئے براؤزر مائیکروسافٹ ایج کو استعمال کرنے کی تجویز دی تھی۔

کمپنی کی جانب سے مائیکروسافٹ ایج کو 2020 میں متعارف کرایا گیا تھا جو کہ گوگل کروم سے مماثلت رکھتا ہے۔ جبکہ مائیکروسافٹ کی جانب سے صارفین کو بہترین انٹرنیٹ کے استعمال کے حوالے سے مائکروسافٹ ایج کی تجویز دی ہے


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts