برطانوی شاہی خاندان میں ہونے والی شادیوں سے متعلق 4 حیران کن حقائق جو اس سے پہلے کسی کو معلوم نہ تھے

image

برطانوی شاہی خاندان سے متعلق ہر ایک خبر چاہے وہ کسی طرز کی بھی ہو، مداحوں کی توجہ کا مرکز بنتی ہے خاص کر اگر بات شاہی خاندان میں ہونے والی شادی سے متعلق ہو تو سب کی آنکھیں انہیں پر جم جاتی ہیں۔

'ہماری ویب' کی جانب سے اس سے قبل برطانوی شاہی خاندان کے بارے میں کئی دلچسپ و حیران کر دینے والے حقائق پر روشنی ڈالی جا چکی ہے اور آج ہم مزید حقائق لے کر حاضر ہوئے ہیں جو کہ سب سے دلچسپ ہیں۔

1- لیڈی دیانا کی شادی کا لباس

شاہی خاندان کی اہم ترین فرد شہزادی ڈیانا جو کسی تعارف کی محتاج نہیں، ان کی شادی کا جوڑا اتنا وسیع و عریض تھا کہ گاڑی میں ٹھیک طرح سے گاڑی میں فٹ نہیں آرہا تھا۔

2- کیٹ مڈلٹن کی بالیاں

شہزادی کیٹ مڈلٹن کی پرنس ولیم سے منگنی سے قبل کیٹ مڈلٹن کے والدین کے پاس رابنسن پیلہم جیولری میں تیار کی گئیں کانوں کی بالیاں موجود تھیں۔ کیٹ مڈلٹن کے والدین کی جانب سے یہ بالیاں شہزادی کا تحفہ تھیں، بعد ازاں کیٹ نے اپنے والدین کی یاد میں اپنی شادی کے دن وہ خوبصورت بالیاں پہنی تھیں۔

3- میگھن کا شادی کے جوڑے کے ذریعے کامن ویلتھ نیشن کو خراج تحسین پیش

اپنی شادی کے دن پرنس ہیری کی اہلیہ میگھن تقریباً 5 میٹر لمبا گھونگٹ پہنا تھا جس میں کامن ویلتھ آف نیشن کے لوگو جیسے پھولوں سے کڑھائی کا کام کیا گیا تھا۔میگھن نے اپنی شادی کے بعد اس حوالے سےانکشاف کیا تھا جوہیری کے لئے کافی حیرت زدہ بات تھی۔

4- لیڈی ڈیانا نے اپنی شادی پر ہیلز کیوں نہیں پہنی تھیں؟

اکثر شہزادیاں اپنے شہزادوں کے ساتھ چلنے کے لئے اپنے لباس کے نیچے ہیلس پہنتی آئی ہیں، لیکن لیڈی ڈیانانے ایسا نہیں کیا تھا۔ اگرچہ بہت ہی کم لوگ یہ بات جانتے ہیں ،لیکن حقیقت یہ ہے کہ لیڈی ڈیانا اور پرنس چارلس کاقد یکساں تھا۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ شادی کی تقریب کی تصویروں میں دیکھا گیا تھا کہ شہزادی نے پرنس چارلس سے لمبے لمبے نظر آنے سے بچنے کے لئے ہیلز پہننے سے گریز کیا تھا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts