تمام انسانوں کے پاؤں اورانگلیوں کی ساخت میں فرق ہوتا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ پاؤں کی مختلف ساخت کے باعث ہم انسانی شخصیت کے بارے میں اہم راز جان سکتے ہیں۔
تو چلیئے جانتے ہیں کہ آپ کے پاؤں کا سائز کیسا دکھتا ہے اور آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا راز بتاتا ہے۔
1- ترچھا پاؤں
ترچھا پاؤں سب سے عام قسم ہوتی ہے۔ اگر آپ کے پیر اس اقسام کے ہیں تو آپ ایک بہت متوازن شخص ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کو نئے لوگوں سے ملاقات کرنا اچھا لگتا ہے اور ہمیشہ نئے تجربات کے لئے آپ آگے آگے رہتے ہیں۔ آپ کو سفر کرنا بھی اچھا لگتا ہے۔
2- پاؤں کی دوسری انگلی انگوٹھے سے لمبی
اس طرح کے پیر کی شکل کے بارے میں حیرت انگیز بات یہ ہے کہ پاؤں کی دوسری انگلی انگوٹھے سے لمبی ہوتی ہے۔ اگر آپ کا پاؤں اس قسم کا ہے تو آپ اسپورٹس میں دلچسپی رکھنے والے شخص ہیں۔ آپ تخلیقی صلاحیتوں میں بھی مہارت رکھتے ہیں اس کے علاوہ آپ کو نئی چیزوں کے بارے میں سوچنا پسند ہوتا ہے۔
3- چکور قسم کا پاؤں
اس قسم کے پاؤں کی تمام انگلیوں کی لمبائی تقریباً یکساں ہوتی ہے۔ اگر آپ کا پاؤں بھی اس طرح کا ہے تو آپ ایک سچے دانشور ہیں۔ آپ کسی حقیقی فیصلے سے پہلے احتیاط سے تمام پیشہ ورانہ خیالات کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ آپ ایک عملی انسان کہلاتے ہیں اور آپ بہت قابل اعتماد
شخص بھی کہلاتے ہیں۔