انٹرنیٹ کی مقبول اور سب کی پسندیدہ ترین ویڈیو ’چارلی بٹ مائی فنگر‘ کو 14 سال بعد نیلام کردیا گیا۔
یہ ویڈیو بڑوں سمیت بچوں کی بھی پسندیدہ ترین ویڈیو ہے جسے جتنی بار دیکھا جائے کم ہے۔
تفصیلات کے مطابق چارلی بِٹ مائی فنگر‘ (چارلی نے میری انگلی کاٹ لی) کے نام سے مشہور ہونے والی اس ویڈیو کو 14ویں سالگرہ پر نیلامی کے لیے پیش کیا گیا۔
ویڈیو سات لاکھ اکسٹھ ہزار ڈالرز (11 کروڑ ستر لاکھ پاکستانی روپے) میں نیلام ہوئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیری نام کا بچہ اپنے چھوٹے بھائی چارلی کو گود میں لیے بیٹھا کھلا رہا ہوتا ہے پھر ہیری چارلی کے منہ میں اپنی انگلی ڈالتا ہے تو اچانک تو ہیری اس پر کاٹ لیتا ہے اور اپنے بھائی کی انگلی نہیں چھوڑتا۔
یہ دونوں بچے اب بڑے ہوچکے ہیں اور کافی بدل بھی چکے ہیں۔
مذکورہ ویڈیو کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ نیلامی کے بعد اس ویڈیو کو پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 2007 میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی 55 سیکنڈ کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی، بچوں کی معصومیت اور شرارت نے سب کو متاثر کیا تھا۔