برطانیہ کا یہ باصلاحیت نوجوان کون ہے اور یہ سب سے کم عمر امیر ترین شخص کیسے بنا؟

image

جہاں کورونا وائرس نے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور کورونا وائرس کے باعث لگنے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیشتر لوگ اپنی جمع پونجی خرچ کر چکے ہیں، اور کئی افراد دنیا میں اس وقت ایسے بھی ہیں جو دیوالیہ ہو چکے ہیں۔ لیکن ان حالات میں بھی کچھ لوگ ایسے ہیں جن پر قسمت کی دیوی بہت مہربان ہے۔

تفصیلات کے مطابق مانچسٹر یونیورسٹی کےطالبعلم جانی بوفرحت برطانیہ کے سب سے کم عمرامیر ترین آدمی ہیں اور انکی عمر 26 سال ہے۔ انہوں نے اس لاک ڈاؤن کے دوران ہی ایک ایپ تخلیق کر لی، یہ ایپ کانفرسوں کو لائیو اسٹریم کرتی ہے اور اس ایپ نے لاک ڈاؤن کےدوران 1۔4 پاؤنڈ کا کروبارکیا، رپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ ایپ اس وقت تخلیق کی جب وہ ایک بیماری کی وجہ سے بستر پر تھے۔

اور یوں مانچسٹر یونیورسٹی کا طالبعلم دیکھتے ہی دیکھتے ارب پتی بن گیا۔

واضح رہے کہ سالانہ رویو کی رپورٹ کے مطابق عالمی وبا کورونا وئرس کے باوجود برطانیہ کے ارب پتی اشخاص کی دولت میں597 ارب پاؤنڈ اضافہ ہوا ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts