کورونا وائرس کی پہلی تصدیق شدہ ویکسین لگوانے والا برطانوی شخص ولیم شیکسپئیر انتقال کرگیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی پہلی ویکسین لگوانے والے 91 سالہ ولیم شیکسپئیر انتقال کرگئے، البتہ ولیم کی موت ویکسین سے نہیں ہوئی۔
خبر کے مطابق 91 سالہ ولیم کافی عرصے سے اسی اسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں انہیں ویکسین لگائی گئی۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ولیم کا کہنا تھا کہ ویکسین لگوانے کے بعد کافی بہتر محسوس کررہا ہوں۔
خیال رہے ولیم شیکسپیئر سے پہلے 91 سالہ مارگریٹ کینن نامی خاتون کو بھی ویکسین لگائی گئی تھی۔